• news

حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کا عمل تیز کرے: چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کا عمل تیز کرے۔ چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا لیڈی ہیلتھ ورکرز کا معاملہ ایک سال سے لٹکا ہوا ہے اب تک حل نہیں نکلا‘ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا معاملے پر منصوبہ بندی کمیشن اور وزارت خزانہ سے رائے مانگی ہے۔ سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن