• news

ایک دن باقی‘ 281 ارکان دوہری شہریت کا حلف نامہ جمع نہ کروا سکے

 اسلام آباد (راجہ عابد پروےز/ خبر نگار) دوہری شہرےت نہ رکھنے کا حلف نامے جمع کرانے مےں صرف اےک دن باقی رہ گےا ہے۔ مقررہ تارےخ تک حلف نامہ جمع کرانے مےں ناکام رہنے والے رکن کے بارے ےہ تصور کےا جائے گا کہ وہ دوہری شہرےت کے حامل ہے۔ سےنےٹ، قومی اور صوبائی اسمبلےوں کے 1172 ارکان مےں سے 893 ارکان نے حلف نامے جمع کرا دئےے ہےں جبکہ 281 ارکان تاحال حلف نامے جمع کرانے مےں ناکام رہے۔سب سے کم تناسب 50.96 فےصد سےنٹ کے ارکان کا رہا، 104 ارکان مےں سے 53 نے دوہری شہرےت نہ رکھنے کے حلف نامے جمع کرائے جبکہ سب سے زےادہ تناسب 96.92 فےصد بلوچستان اسمبلی کا ہے جہاں 65 مےں سے 63 ارکان نے حلف نامے جمع کرا دئےے ہےں۔ قومی اسمبلی کے ارکان کا تناسب 71.35 فےصد، پنجاب اسمبلی 89.49 فےصد، سندھ اسمبلی 51.79 فےصد اورخےبر پی کے اسمبلی کا تناسب 91.94 فےصد رہا۔ الےکشن کمشن ذرائع کے مطابق 9 تارےخ مقرر کی تھی اس طرح 9 نومبر کو اےک ماہ پورا ہو جائے گا مگر الےکشن کمشن کے اےک اعلیٰ افسر نے بتاےا کہ ےہ مدت مذکورہ رکن کو خط ملنے کے بعد شروع ہو گئی اس لئے اس تارےخ سے مزےد دو دن تک ےہ حلف نامے وصول کر لئے جائےں گے۔ قومی اسمبلی کے 98، پنجاب اسمبلی کے 39، سندھ کے 81 اور خےبر پی کے کے 10 ارکان نے تاحال حلف نامے جمع نہےں کرائے۔

ای پیپر-دی نیشن