لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ امریکی ایجنٹوں کی موت ثابت ہو گا: فضل کریم
لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ آج کا ”لبیک یا رسول اللہ! لانگ مارچ“ اسلام اور پاکستان کے دشمن امریکہ کےخلاف تحریک ِ مزاحمت کو تیزتر کرے گا اور امریکی ایجنٹوں کی موت ثابت ہو گا راولپنڈی تا کراچی ”لبیک یا رسول اللہ! لانگ مارچ“ انقلابِ نظامِ مصطفی کی راہ ہموار کرے گا اور جذبہ¿ عشق ِ رسول کا مظہر ہو گا، حکومت نے پُرامن لانگ مارچ میں رکاوٹ پیدا کی تو نتائج خطرناک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے راولپنڈی روانگی سے پہلے یہاں کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے کارکنان راولپنڈی سے کراچی تک 150 شہروں اور قصبوں میں لانگ مارچ کا شاندار استقبال کریں گے۔