کبھی میڈیا میں نمبرون کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئی : لیلیٰ
لاہور (کلچرل رپورٹر) لالی ووڈ کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور کبھی میڈیا میں نمبرون کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئی‘ لوگ جس کے کام کو زیادہ پسند کرتے ہیں وہی نمبر ہے اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے پرستاروں کے دل میں جگہ بنا سکوں‘ انڈسٹری کے موجودہ حالات کی ذمہ داری کسی ایک شخص پر عائد نہیں کی جا سکتی اس کے لئے سب کو اپنا احتساب کرنا چاہئے۔ میں سمجھتی ہوں کہ جب انسان اپنا احتساب خود کرے تو وہ اپنی غلطیوں پر بھی قابو پا لیتا ہے۔ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طو رپر یہ ضرور سوچنا چاہئے کہ آخر کیا وجوہات ہیں کہ انڈسٹری اس طرح ترقی نہیں کر رہی جس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ایک اداکارہ خود کو منوانا چاہتی ہوں اور اس کے لئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں‘ جس کی اداکاری کو لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں میری نظر میں وہی نمبر ہے لیکن کبھی میڈیا میں نمبر ون کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئی۔