• news

بیٹنگ کوچ کے امیدواروں کیلے شرائط میں نرمی کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹےم کے بیٹنگ کوچ کے امیدواروں کےلئے شرائط میں نرمی کرنے کا فےصلہ کر لےا۔ شرائط مےں نرمی کے بعد سابق پاکستانی کرکٹر کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بورڈ آسامی مشتہر کرکے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرتے ہوئے لیول تھری کوالیفائیڈ ہونے اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ 5 سال تک کام کرنے کے تجربے سمیت متعدد سخت شرائط رکھی گئیں اب زیادہ امکانات یہی نظر آ رہے ہیں کہ اس معاملے میں بھی مصلحت سے کام لیتے ہوئے کسی نامور ملکی سابق کرکٹر کا ہی انتخاب کر لیا جائے گا۔کمیٹی کڑی شرائط سے صرف نظر کرتے ہوئے کسی نامور پاکستانی سابق کرکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ کوچ ہنٹ کمیٹی سے استعفی دے کر خدمات پیش کرنے والے ظہیرعباس کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، قومی ٹیم کے دورئہ بھارت سے قبل حتمی فیصلہ کرنے کیلئے بہت کم وقت رہ گیا۔انتخاب عالم اور کرنل (ر) نوشاد علی رواں ہفتے اجلاس میں رمیز راجہ کی معاونت سے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیں گے۔ یاد رہے کہ ظہیر عباس بھی کوچ ہنٹ کمیٹی کے رکن تھے۔ انہوں نے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر ڈیو واٹمور کا انتخاب کیا مگر اب اس ذمہ داری سے استعفی دینے کے بعد وہ خود ہی امیدواروں کی صف میں شامل ہو چکے، یوں تقرر کی صورت میں وہ ڈیو واٹمور کے انڈرکام کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن