چیمپئنز ٹرافی میں کوئی ٹیم آسان نہیں : اجمل خان لودھی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ ایک روز کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کی تیاری اور کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے ٹیم کے کوچ اجمل خان لودھی سے گفتگو ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں شامل تمام کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں خاص طور پر ہمارے وہ چار کھلاڑی جو حال ہی میں یورپ سے لیگ ہاکی کھیل کر آئے ہیں ان کی فارم بہت اچھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ڈسپلن میں رہتے ہوئے میگا ایونٹ کی تیاری کے حوالے بتایا جا رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہے نوجوان کھلاڑیوں کو پوری جان مار کر کھیلنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اختر رسول، حنیف خان پاکستان ہاکی کے بڑے نام ہے جن کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اجمل خان لودھی کا کہنا تھا کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کا معیار بہتر بنانے کے لئے اربکسٹرنتھ، کورس ابیلٹی، پاور ٹرینگ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ کیمپ میں ٹیم کے ڈیفنس، فاروڈ لائن سمیت گول کیپنگ کے شعبہ پر توجہ دی جا رہی ہے۔