• news

چار روزہ بین الاقوامی ثقافتی و ہنری نمائش اور فلم فیسٹیول کا آغاز


لاہور (کلچرل رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محی الدین وانی نے الحمرا آرٹس کونسل میں آج چار روزہ بین الاقوامی ثقافتی و ہنری نمائش اور فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عباس فارموری کے علاوہ ترکی، ایران اور چین کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر محی الدین وانی نے کہا کہ حکومت پنجاب دوست ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور ایسی مثبت سرگرمیاں، ثقافت اور ہنر کے فروغ کے علاوہ عوامی رابطوں کو مستحکم کرنے کا باعث ہیں۔ نمائش کے شرکاءکا کہنا تھا کہ اس طرح کی ثقافتی سرگرمیاں نہ صرف ان ممالک کے تعلقات کے فروغ کیلئے ضروری ہیں بلکہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے شوقین کی تسکین کا باعث بھی ہیں۔ پاکستان، ترکی، ایران اور چین میں بنائی گئی ثقافتی اور تاریخی فلموں کی نمائش کی جائیگی۔ نمائش 8 سے 12نومبر تک جاری رہے گی جس میں آرٹس اور کلچر کے دلدادہ افراد کیلئے داخلہ فری ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن