اسلم بیگ اور اسد درانی کے خلاف کارروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے لی جائے گی: گورنر پنجاب
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس فیصلے کے بعد جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور جنرل (ر) اسد درانی کے خلاف کارروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے لی جائے گی۔ نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔