جماعت اہلسنت کے زیراہتمام ”لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ“ شروع
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر )جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سےکرٹری جنرل علامہ سےد رےاض حسےن شاہ نے کہا ہے کہ توہےن آمےز خاکوں اور گستاخانہ فلم کےخلاف دنےا بھر کے وکلاءکا پےنل بنا کر گستاخوں کو سزا دلانے اور قانون سازی مےںمددکےلئے عالمی عدالت سے رجوع کرےں گے، نامو س رسالت اور مقام مصطفی کے تحفظ کےلئے اپنی جانےں بھی قربان کرنے سے درےغ نہےں کرےں گے ۔ ”لبےک ےارسول اللہ لانگ مارچ“ کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں فقط ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے لئے سنت شبیری ادا کرتے ہوئے میدان عمل میں نکلے ہیں۔ ہماری منزل رسول پاک کی خوشنودی ہے مسلم حکمران مصلحتوں کی چادر اتار کر توہین انبیاءکے خلاف قانون سازی کے لئے عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گستاخانہ فلم کے خلاف 5روزہ ”لبیک یا رسول ﷺ لانگ مارچ“ کی کراچی روانگی سے پہلے فوارہ چوک میں افتتاحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزاہ حاجی فضل کرےم نے کہا کہ لبےک ےارسول اللہ لانگ مارچ کے ذرےعے دنےا کو بتاناچاہتے ہےں کہ اسلام ہی پوری دنےا کو امن وسلامتی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے قانون سازی نہیں کرتی تو مسلم ممالک عالمی سطح پر الگ سے مسلم اقوام متحدہ بنانے کا اعلان کریں اور صدر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں۔ مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا کہ لبیک یا رسول اﷲ لانگ مارچ شروع کرکے جماعت اہل سنت پاکستان کی قیادت نے عشق نبیﷺ کا ثبوت دیا ہے۔