• news

ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام پرسوں عالمی علما و مشائخ کانفرنس ہو گی

لاہور (سٹاف رپورٹر) دینی، روحانی و سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام 11 نومبر کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ”عالمی علما و مشائخ کانفرنس“ ہو رہی ہے، صدر ملی یکجہتی کونسل قاضی حسین احمد کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما و مشائخ اور دانشور شرکت کریں گے اور امت مسلمہ کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیالات کریں گے۔ کانفرنس میں سعودی عرب، ترکی، مصر، ایران، ملائیشیا، انڈونیشیا، الجزائر، سوڈان، افغانستان، تاجکستان، تیونس، سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے عالم اسلام کی ممتاز دینی، روحانی، علمی و سیاسی شخصیات، اسلامی تنظیموں کے سربراہوںکے علاوہ یورپ اور امریکہ سے بے بھی وفود کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ موجودہ گھمبیر صورتحال کے پیشں نظر م¶ثر اجتماعی فیصلے کئے جا سکیں۔کانفرنس کا مقصد قرآن اور صاحب قرآن کے خلاف اسلام دشمنوںکے گستاخانہ اور توہین آمیز اقدامات کے سدباب کےلئے اجتماعی م¶قف کا تعین کرنا ہے۔ کانفرنس میں امت مسلمہ کے درمیان وسیع تر اور ہمہ گیر اتحاد کےلئے غور و فکر اور لائحہ عمل کی تیاری، امت مسلمہ کی ترقی اور ارتقا کےلئے ترجیحات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دین اسلام کی آفاقی تعلیمات کی تبلیغ و اشاعت کےلئے حکمت عملی کی تیاری پر غور ہو گا، مسلمانوں کے درمیان قربت و ہم آہنگی کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔کانفرنس کی پہلی نشست صبح 9 بجے شروع ہو گی جو دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔ دوسری نشست نماز ظہر کے بعد شروع ہوکر اذان عصر تک جاری رہے گی۔ تیسری نشست بعد نماز عصر سے لیکر اذان مغرب تک جاری رہے گی، آخری نشست بعد نماز مغرب سے اذان عشا تک جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن