دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو خداکے حضور جواب دینا پڑے گا: الطاف
لندن (وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے کہا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کی تدابیر کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے 3 دن پہلے کہا تھا کہ کراچی میں طالبان موجود ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف مو¿ثر کارروائی کی جائے۔ وفاق اور سندھ حکومتیں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہیں تو مستعفی ہو جائیں اگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو خدا کے حضور جواب دینا پڑے گا۔ تمام اداروں کو دہشت گردوں کی روک تھام کے لئے ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔ عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔ عوام ایک ہو کر ظلم وجبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ عوام اپنے علاقوں میں حفاظت کے لئے ویجیلنس کمیٹیاں بنائیں۔ کراچی میں طالبان سے متعلق کئی سال پہلے اس سے آگاہ کر دیا تھا۔