• news

صدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کیلئے استدعا ہائیکورٹ نے مسترد کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے صدر زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کے لئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ آفاق احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ آنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کا کوئی جواز نہیں رہا کیونکہ اصغر خان کیس میں صدر کے عہدے کی سیاسی حیثیت کی وضاحت کر دی گئی ہے اور درخواست دائر کرنے والا درخواست گذار متاثرہ فریق نہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ صدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔ تاہم عدالت نے رجسٹرار کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن کو نا قابل سماعت قرار دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن