سعودی عرب کو حج کے دوران ساڑھے 16 ارب ڈالر آمدنی ہوئی
ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب کو اس سال حجاج کرام سے 16.5 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی۔ سعودیہ کے اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2012ءمیں حج اور عمرہ کے سلسلہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ فرزندان اسلام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آئے۔ 3.1 ملین مسلمانوں نے حج کا فریضہ ادا کیا سرکاری اعدادوشمار کے مطابق حجاج کرام نے 62 ارب ریال (16.5ارب ڈالر) کی رقم خرچ کی جو کہ 2011ءکے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے۔