• news

ایرانی نائب صدر کا دو رہ پاکستان اچانک ملتوی، گیس منصوبہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پھر کھٹائی مےں پڑگےا ہے ایران کے نائب صدر نے دو طرفہ تعلقات میں کچھ بنیادی مسائل کی بنیاد پر آخری وقت پر اپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔ ایران کے نائب صدر کی بدھ کے روز تین روزہ دورے پر اسلام آباد آمد متوقع تھی۔ انہیں ایران پاکستان گیس پائب لائن کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بات چیت کرنا تھی۔ ایک ایرانی اہلکار نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ دورہ پاکستان کی منسوخی کا فیصلہ ایران سے طرف سے کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے وجہ بتانے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کو ایسا نہیں لگتا کہ دورے کے لیئے خاص وجہ اس وقت موجود ہے جو دونوں ملکوں کے لیئے فائدہ مند ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر محض رسمی مقصد کے لیئے پاکستان نہیں جاسکتے۔ ایک ذریعے کے مطابق دورہ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ آخری وقت کیا گیا۔ نائب صدر نے دورے کے لیئے تمام تیاریاں کر رکھیں تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن