• news

اقبالؒ نے مسلمانوں میں نیا جذبہ پیدا کیا انسانیت کے شاعر ہیں، یوم پیدائش پر وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف کے پیغامات

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے شاعر مشرق کے تصورات کی روشنی میں پاکستان کو ایک جدید اسلامی فلاحی مملکت بنانے کےلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکیم الامت کے تصورات کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر پاکستان میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کئے۔ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں نظریاتی اور فکری طور پر ایک نیا جذبہ اور ولولہ بیدار کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کے فلسفہ عشق و خودی میں آج بھی ہمارے تمام داخلی و خارجی مسائل کا حل موجود ہے۔ اقبال مسلمانان برصغیر ہی کے نہیں بلکہ عالم اسلام اور ساری دنیائے انسانیت کے باعر ہیں ان کے پیغام میں آنے والے وقتوں کے لئے بھی رہنمائی کا سامان موجود ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کا شمار تحریک آزادی کے ان ممتاز رہنماﺅں میں ہوتا ہے جنہوں نے بیک وقت برصغیر کے مسلمانوں کو بطور قوم منظم کرنے اور آزادی کیلئے ان کی جدوجہد میں رہنمائی کا فریضہ انجام دیا۔

ای پیپر-دی نیشن