بھارت سے جنگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اب تجارت کا فیصلہ کرلیا: امین فہیم
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر تجارت امین فہیم نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کر کے بھی دیکھ لیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا اس لئے اب تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس خرم دستگیر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بھارت تجارتی تعلقات کے بارے مےں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیر تجارت امین فہیم نے کہا کہ سمگلنگ روکنا وزارت تجارت کے بس میں نہیں اوروزیر داخلہ رحمن ملک کواس سلسلے میں آگاہ کرتے رہتے ہیں اور کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وزیر داخلہ کو بلایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کوراغب کر نے کے لئے پاکستان میں قیام کے دوران انشورنس کی فراہمی پر کام کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ کمیٹی میں اتفاق کیا گیا کہ ٹریڈآفیسرزکے سلیکشن بورڈمیں قائمہ کمیٹی کاایک رکن شامل کیاجائےگا۔