امریکہ سے 2 پاکستانیوں پر میڈیسن کی غیر قانونی شپمنٹ پر فرد جرم عائد
واشنگٹن (خصوصی نمائندہ) واشنگٹن میں فیڈرل جیوری نے پاکستان اور برطانیہ سے امریکہ کے لئے غیر قانونی طور پر فارما سوٹیکلز بھجوانے کے سکینڈل میں 2 پاکستانیوں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 39 سالہ شیخ وسیم الحق اور 50 سالہ طاہر سعید پر الزام ہے کہ وہ ایسی انٹرنیٹ سائنس آپریٹ کرتے تھے جن کے ذریعے غیر قانونی طور پر 2 ملین ڈالر کی فارماسوٹیکل پاکستان اور برطانیہ سے دنیا بھر میں کسٹمرز کو بھجوائئی جاتی تھیں 70 لاکھ 80 کے قریب امریکہ میں ادویات فروخت کی گئی۔