• news

سپریم کورٹ نے وحیدہ شاہ کی اپیل پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وحیدہ شاہ کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا چونکہ وحیدہ شاہ کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا انہوں نے ازخود نوٹس لیا تھا اس لئے وہ اس مقدمہ کی سماعت نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن