• news

چیف جسٹس اور آرمی چیف کے بیانات یہ کوئی بحران نہیں، مجید نظامی‘ثالثی کے حوالے سے اپنے آپ کوقابل قبول نہیں سمجھتا

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایڈیٹرانچیف نوائے وقت گروپ مجیدنظامی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کے بیانات پر پیداہونیوالے بحران میں ثالثی کاکردار ادا نہیں کرسکتا۔ ایڈیٹر انچیف روزنامہ جناح و صحافت خوشنود علی خان نے اپنے کالم میں میڈیا میں پیدا ہونیوالے بحران پر چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف آف آرمی سٹاف کے حوالے سے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی سے استدعا کی کہ دونوں بڑوں کے درمیان ثالث کاکردار اداکریں تاکہ دکھائی دینے والے بحران سے پیدا شدہ ابہام کاخاتمہ ہوسکے اس کے جواب میں ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجیدنظامی نے کہا کہ یہ کوئی بحران نہیں ہے اور ثالثی کے حوالے اپنے آپ کو قابل نہیں سمجھتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن