دوسرے ممالک سے مقابلے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیاں لائیں گے: ذکاءاشرف
راولپنڈی (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ ٹیم ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں تبدیلی لانا چاہتی ہے اور اسی لئے ہم نے دنیا کے بہترین کوچ ڈیو واٹمور کو کوچ کیلئے تقرر کیاہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ڈیو واٹمور کے تجربے سے بہترین انداز میں فائدہ اٹھائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں ریجن کی سطح پر کوچزکا تقرر کر رہے ہیں اور انکی تکنیک کو ویڈیوز کے ذریعے بہتربنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ بہت تبدیل ہو چکی ہے۔ دوسرے ممالک سے مقابلے کے لئے ٹیمیں ڈومیسٹک لیول میں بڑی تبدیلیاں کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ صرف وہی کھلاڑی ٹیم کے لئے سلیکٹ کئے جائینگے جوگراﺅنڈ میں پرفارم کرینگے۔ چیئرمین نے کہاکہ ٹیم بیٹنگ کوچ کے تقرر کیلئے بہت جلد کمیٹی کے اجلاس میں بیٹنگ کوچ کانام فائنل کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ بیٹنگ کوچ صرف اسکو بنایا جائیگا جوکہ تمام امیدواروں سے بہتر ہوگا۔