• news

بھارت کے خلاف سیریز چیلنج ہو گی : اقبال قاسم


کراچی (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈکی سلےکشن کمےٹی کے چےئرمےن اقبال قاسم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز چیلنجنگ ہو گی۔ دونوں ملکوں کے عوام سیریز کے انتظار میں ہیں۔ شیوسینا کی دھمکیوں سے سیریز پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ پاک بھارت سیریز کے شروع ہونے میں ابھی ایک ماہ سے زائد وقت باقی ہے۔تاہم کرکٹ کے حلقوں میں ابھی سے اس سیریز پر تبصرے جاری ہیں۔ کراچی میں این بی پی کے سی سی اے لیگ کے افتتاحی میچ کے موقع پرمےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کانٹے دار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے ماضی میں بھی پاکستان ٹیم کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی سیریز پر ان دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ اقبال قاسم نے کہا کہ پاک بھارت سیریز سے جہاں دونوں ملکوں کے عوام کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی وہیں تعلقات میں بھی مزید بہتری آئی گی۔ اقبال قاسم نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف سیریز کیلئے متوازن ٹیم تشکیل دی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن