• news

چور، لٹیرے حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کر دیا: شیخ رشید

گوجر خان (ثناءنیوز + آن لائن) کرپشن کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے سب سے بڑے کرپٹ کو بڑے عہدے سے نوازا جا رہا ہے چور لٹیرے حکمرانوں نے ملکی معشیت کو تباہی سے سے دوچار کر دیا ہے، پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے سپریم کورٹ فیصلے دے رہی ہے لیکن عمل نہیں ہو رہا، نوازشریف اگر چیف جسٹس کےلئے لانگ مارچ کر سکتا ہے تو عوام کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے کیلئے باہر کیوں نہیں نکلے، نوازشریف نے ساڑھے چار سال تک زرداری حکومت کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے گوجر خان میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ احمد نے کہا آئندہ الیکشن اس ملک و قوم کی زندگی اور موت کی حیثیت رکھتے ہیں اس ملک کی بدقسمتی ہے دھونس اور پیسے کے ذریعے الیکشن خریدے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ایک شیخ رشید نہیں بکا باقی بڑے بڑے سیاستدان ایجنسیوں کے ہاتھوں بک گئے ہیں۔ پاکستان پر سات بڑے خاندانوں کا قبضہ ہے، حکمرانوں کے بچے بھی کرپشن میں اپنے بڑوں سے دو ہاتھ آگے ہیں، مجھ پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے، ایجنسیوں سے پیسے لینے والے سیاستدان بے نقاب ہو گئے، غریب کی ضرورت کی 12 چیزوں پر کرپٹ حکمرانوں نے قبضہ کر لیا ہے غریب لوگ اب بھی نہ جاگے تو ان کی اولادوں کے مقدر ہمیشہ کیلئے سو جائیں گے۔ الیکشن میں عوام نے درست فیصلہ نہ دیا تو لٹیرے دوبارہ ہمارے حکمران ہونگے، مسلم لیگیوں کا اتحاد کا وقت گزر گیا ہے، اب دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، انہیں وزیراعظم کے شہر میں جلسہ کرنے سے روکا گیا لیکن میں نے عہد کیا کہ جلسہ ضرور کرونگا اور بلوچستان کا وزیر اعلیٰ پاگل ہے خیبر پی کے میں حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں، کرپشن کے خلاف بات کرنے والے کو پاگل کہتے ہیں، ریلوے میں 32 ارب کا ریونیو چھوڑ کرگیا تھا اب صرف 8 ارب روپے ہیں، 300 سے زائد انجن تباہ کر دئیے گئے بڑے۔
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے آئندہ آٹھ دس ہفتے ملکی سیاست مےں بہت اہم ہیںکےونکہ جمہوریت کے نام پر فوج حکومت کے ساتھ کافی حد تک آگے جا چکی ہیں۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کا بیان کچھ اور تھا مگر اسے غلط رنگ دیا جا رہا ہے اور اےک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہر ادارے کی پگڑی اچھالی جا رہی ہے ملک کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار تمام ادارے ہوں گے اور ایسی سازشیں کرنے والے خود چور اور ملک کے غدار ہیں۔ وہ گذشتہ شب عوامی مسلم لیگ کے ضلعی دفتر کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے ضلعی صدر اقبال گجرنے بھی خطاب کیا۔ شےخ رشےد احمد نے کہا اگر الیکشن خریدنے کی کوشش کی گئی تو ملک میں ایسا ”ماڈرن جھاڑو“ پھرے گا خریداروں کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ عام انتخابات سے قبل جان بوجھ کر فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آئندہ الیکشن خونی ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا اگر ایک ڈی جی آئی ایس آئی کا ٹرائل کیا گیا تو پھر سب کا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا سوچی سمجھی سازش کے تحت عدلیہ، فوج اور سیاست دانوں پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا گوجرانوالہ پنجاب میں ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتا ہے محرم کے بعد عوامی مسلم لیگ گوجرانوالہ میں ایک بڑا جلسہ کرے گی جو پولیس یا پٹواریوں کا نہیں بلکہ خالصتاً عوام کا جلسہ ہو گا۔ گوجرانوالہ کو پہلوانوں کا شہر کہتے ہیں مگر میں اسے شریفوں کا شہر سمجھتا ہوں۔ شیخ رشید کی آمد کے موقع پر عوامی مسلم لیگ کے نوجوانوں نے موٹر سائیکل ریلی نکالی اور گھوڑوں کا روایتی ڈانس بھی پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن