9 سالہ لڑکی کو ونی کرنے پر 5 افراد گرفتار
لاہور (اے ایف پی) پاکستان میں پولیس نے گاﺅں کی پنچائت کی جانب سے 9 سالہ لڑکی کو ونی کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بالک کے دورافتادہ علاقہ میں ایک کھیت مزدور پر زمیندار کی لڑکی سے زیادتی کا الزام تھا جس کا فیصلہ گاﺅں کی پنچائیت نے مزدور کو اپنی 9 سالہ بیٹی کو ونی کرنے کے مشورہ سے کیا لیکن والد نے بیٹی ونی نہیں کی جس پر اسے 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی قانونی کارروائی کی۔