بھارت غریب نہیں‘ 2015ءمیں امداد بند کر دینگے: برطانیہ
لندن (اے ایف پی) برطانیہ 2015ءمیں بھارت کی تمام امداد بند کر دیگا، اس وقت تک اعانتی بجٹ کو قریباً 320 ملین ڈالر تک کم کر دیا جائے گا اس امر کا اعلان برطانوی وزیر بین الاقوامی ترقی نے گزشتہ روز کیا۔ جیسٹن گریننگ نے کہا کہ امداد روکنے کے فیصلہ سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی دنیا میں تبدیل ہوتی ہوئی پوزیشن کو تسلیم کیا جا رہا ہے اب وہی رقم غریب ممالک کو ملے گی۔ بھارت کیلئے برطانیہ کی امداد ایک متنازع ایشو چلا آرہا ہے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی حکومت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک ایسے ملک کو رقم دے رہے ہیں جو اپنا خلائی پروگرام چلا سکتا ہے جبکہ دوسری جانب برطانوی ٹیکس دہندگان کو سخت قسم کے اقدامات کا سامنا ہے۔