روسی وزیر دفاع پر کرپشن سکینڈل کے بعد پوٹن نے آرمی چیف بھی تبدیل کر دی
ماسکو (اے ایف پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے آرمی چیف کوتبدیل کردیا ہے ان کی جگہ دوسری چیچنیا جنگ کے تجربہ کار کمانڈر کوآرمی چیف مقرر کردیاگیاہے۔ روسی صدر نے یہ اقدام وزیردفاع کی برطرفی کے بعد اٹھایا ہے۔ کریملین ایک میٹنگ کے دوران صدر پیوٹن نے نئے آرمی چیف گیراسموف کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ تجربہکار اور منجھے ہوئے انسان ہیں مجھے امید ہے کہ آپ اپنی بہترین صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گے۔ روس میں چیف آف سٹاف ان تین افرادمیں سے ایک ہوتا ہے جسے ایٹمی ہتھیار چلانےکے کوڈز تک خصوصی رسائی ہوتی ہے دیگرشخصیات میں روسی صدر اور وزیردفاع ہیں۔ 57 سالہ نئے آرمی چیف چیچنیا کے علیحدگی پسندوں کے خلاف دوسری جنگ میں روسی فوج کی کمان کی تھی۔