• news

جہانگیر بدر مجھے بہو بنانا چاہتے ہیں، رشتہ مانگنے میرے گھر بھی آئے: اداکارہ لیلیٰ


لاہور (کلچرل رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر مجھے اپنی بہو بنانا چاہتے ہیں وہ اپنے بیٹے جہانزیب بدر کیلئے میرا رشتہ مانگنے میرے گھر بھی آئے تھے۔ انہوں نے یہ انکشاف گلبرگ میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی شادی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریب میں لیلیٰ بیٹھی تھیں کہ جہانگیر بدر آئے تو اداکارہ نے جا کر ان سے ہاتھ ملانا چاہا جہانگیر بدر نے ہاتھ نہ ملایا جس پر اداکارہ کی جانب سے انکشافات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ وقت نیوز کے مطابق لیلیٰ نے کہا کہ جہانزیب بدر مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ جہانگیر بدر مجھ سے ہاتھ نہیں ملاتے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن