بجٹ بحران حل کرنے کے لیے امرا مزید ٹیکس ادا کریں:اوباما
واشنگٹن(ثناءنیوز)دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ بجٹ کے بحران کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ امرا مزید ٹیکس ادا کریں۔تاہم دوسری جانب ریپبلکن جماعت کے ایوانِ نمائندگان کے سپیکر جان بوہنر نے کہا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ قابل قبول نہیں ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی حل نہیں نکلتا تو امریکی معیشت کو گراوٹ کا سامنا ہو گا۔جمعہ کو وائٹ ہاس کے ایسٹ روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا خوشحالی کی جانب بڑھنے کا کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔ اگر ہم مالیاتی خسارے میں کمی کرنے میں سنجیدہ ہیں تو ہم کو اخراجات میں کمی کرنے کو آمدنی سے ملانا ہوگا۔ اور اس کا مطلب ہے کہ امرا کو مزید ٹیکس دینا ہو گا۔صدر براک اوباما نے مزید کہا میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس منصوبے پر میں لچک دکھانے کو تیار ہوں۔انہوں نے ایک بار پھر اپنی اس بات کو دہرایا کہ ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ کی سالانہ آمدنی والوں پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے اور کانگریس سے استدعا کی کہ مواودہ شرح کو 98 فیصد افراد پر لاگو کیا جائے۔