• news

افغانستان: طالبان کے حملے میں 2 نیٹو فوجی ہلاک، رواں برس تعداد 371 ہو گئی

کابل (اے پی پی + ثناءنیوز) افغانستان میں طالبان کے حملوں میں مزید دو اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔ نیٹو کی طرف سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق چند روز قبل جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور اتحادی فوجی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بیان میں ان غیر ملکی فوجیوں کی قومیت اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ رواں سال تشدد اور دیگر واقعات میں اب تک 371 اتحادی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن