فیصل کریم کنڈی کی دادی انتقال کر گئیں، وزیراعظم، فضل الرحمن سمیت دیگر کا اظہار افسوس
ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم خان کنڈی کی دادی اور سابق ایم این اے فضل کریم خان کنڈی کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ کنڈی ماڈل فارم میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، مولانا فضل الرحمن اور دیگر نے فیصل کریم کنڈی کی دادی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔