غلام اسحاق بینظیر کو نااہل قرار دلوانا چاہتے تھے: روئیداد خان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق بیورو کریٹ روئیداد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جی ایچ کیو کی مرضی کے بغیر کوئی وزیراعظم نہیں چل سکتا کیونکہ پاکستان میں طاقت کا مرکز جی ایچ کیو ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سابق صدر غلام اسحاق خان بے نظیر بھٹو کو نااہل قرار دلوانا چاہتے تھے۔ جنرل (ر) اسلم بیگ نے مجھے الیکشن سیل کا ممبر کہہ کر غلط بیانی کی مجھے ایوان صدر میں کسی الیکشن سیل کا علم نہیں تھا نہ کسی الیکشن سیل کا ممبر تھا مجھے صدر غلام اسحاق نے بے نظیر بھٹو کے احتساب پر مامور کیا تھا۔ جنرلوں نے غلام اسحاق کو جی ایچ کیو بلا کر کہا کہ تم صدر ہو گے مگر ہماری مرضی کے مطابق۔ اسلم بیگ نے ایوان صدر میں خطاب میں کہا تھا فوج کو سیاست سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔ پیسے تقسیم کرنے کا گناہ غلام اسحاق خان نے نہیں کیا۔ اسلم بیگ اور یونس حبیب میں گہرے تعلقات تھے۔