• news

بلوچستان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو 2013ءبری خبر لا سکتا ہے: طلال بگٹی

لاہور (آئی اےن پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ رواں سال بلوچستان کا مسئلہ حل نہ ہو سکا تو 2013ءپاکستان کے لئے کوئی بری خبر لا سکتا ہے، مشرف زرداری گےلانی کے بعد اب پروےز اشرف مےں بھی کوئی فرق نہےں، آئےنی اور اخلاقی طور پر اسلم رئےسانی وزےر اعلیٰ نہےں رہے فوری اقتدار چھوڑ دےں، ہم پاکستان قائم رکھنا چاہتے ہےں، جب تک انٹیلی جنس اداروں کی مداخلت ختم نہیں ہوتی ہم اس وقت عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ اےک انٹروےو مےں طلال بگٹی نے کہا کہ مشرف صرف مےرے والد ہی نہےں بےنظےر بھٹو شہےد سمےت ہزاروں پاکستانےوں کا قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ مشرف کرتے رہے زرداری بھی اسی راہ پر چل رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ ملک دشمن نہیں اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہےں بلکہ وہ انٹیلی جنس ادارے دشمن ہےں جنہوں نے 1999ءمیں نوازشریف کی حکومت ختم کی اور آج بلوچستان کا امن تباہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن