سوات میں ملالہ ڈے کے حوالے سے کوئی سرکاری تقریب نہیں ہوئی
سوات (اے این این) سوات میں عالمی یوم ملالہ کے حوالے سے سرکاری وغیر سرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقد نہیںہوئی تاہم نجی سکولوںمیں ملالہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبات شازیہ اور کائنات نے ملالہ کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔