پشاور میں بم دھماکہ، داودزئی سے سر کٹی نعش برآمد‘ سی ڈی سنٹر تباہ
پشاور (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی ضلع پشاور کے نائب امیراورسابق رکن قومی اسمبلی صابرحسین اعوان کی رہائش گاہ کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیںہواتاہم دھماکہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ڈسپوزل یونٹ خیبر پی کے کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل شفقت ملک کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کا تھا۔ علاوہ ازیں پشاور کے نواحی علاقہ داودزئی سے نامعلوم شخص کی سربریدہ نعش ملی ہے۔ سر اور دونوں ہاتھ کاٹ کر نامعلوم ملزمان ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق سر اور ہاتھ کٹ جانے کے باعث نعش کی شناخت نہیں ہو پا رہی۔ چار سدہ میں سی ڈی شاپ دھماکے سے تباہ کر دی گئی۔