• news

حکمرانوں کا ایک ایک منٹ عذاب سے کم نہیں ‘ عبرت کا نشان بنانا ہو گا: نوازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے مسلم لیگ ن برسر اقتدار آکر کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ دے گی،کرپشن اور بیڈ گورننس پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ موقع ملا تو پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لا کر عوام کے مسائل کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ کی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میاں شہباز شریف، احسن اقبال، راجہ اشفاق سرور، سردار ذوالفقار کھوسہ، حمزہ شہباز شریف، طارق عظیم، رانا مشہود احمد، انوشہ رحمن، ڈاکٹر آصف کرمانی و دیگر شریک تھے۔ مانیٹرنگ کمیٹی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ نواز شریف کو پیش کی۔ نوازشریف نے مزید کہا عوام ہماری کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے اور مسلم لیگ ن برسر اقتدار آکر کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ انہوں نے کہا وہ پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے جبکہ عوام بھی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے الیکشن میں کرپشن اور بدعنوان عناصر کو بے نقاب کریں گے۔ مزید براں پارٹی کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا اور سرانجام خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا حکمرانوں کا اےک اےک منٹ ملک پر کسی عذاب سے کم نہےں‘ فوری عام انتخابات کا اعلان کےا جائے‘ کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں‘ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے آئندہ انتخابات مےں کارکنوں اور عوام کی طاقت سے مخالفےن کو شکست دےں گے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کی مفاد پرست پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس نہج پر پہنچ چکا ہے جہاں آگے اندھیرے ہی اندھیرے ہیں ‘عام انتخابات کی بھرپور تیاری شروع کی جائے‘ عوام کش پالیسیاں ترتیب دینے والوں کو ووٹ کی طاقت سے عبرت کا نشان بنا نا ہوگا۔ نوازشر ےف نے کہا ہم اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کر رہے ہیں اور اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو ملک و قوم کا کوئی درد اور احساس نہیں ،آج حالات یہ ہیں لوگ ایک وقت کی روٹی کےلئے ترس رہے ہیں‘کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، ہم عوام کی طاقت سے عوام کش پالیسیاں ترتیب دینے والی حکومت کا راستہ روکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن