• news

زرداری، نواز اقتدار کا خواب دیکھنے کے بجائے احتساب کے لئے تیار ہوں: عمران

لاہور (آئی اےن پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشر ےف وزارت عظمیٰ اور آصف زرداری دوبارہ اقتدار کے خواب د ےکھنے کی بجائے احتساب کےلئے تےار ہو جائیں۔کرپشن اور لوٹ مار کرنےوالوں سے پائی پائی وصول کی جائےگی‘ پاکستان کو اللہ نے سب کچھ دیا صرف ایماندار قیادت مل جائے تو دنیا کا کوئی ملک ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا‘ مفاد پرست اور بزدل کبھی لیڈر نہیں بن سکتا‘ لیڈر بننے کیلئے خوف کے بت کو توڑنا‘ میں کو ختم کرنا اور خود غرضی کی بجائے بڑے مقصد کیلئے کام کرنا ہوتا ہے‘ تحریک انصاف میں پارٹی انتخابات سے پارٹی حقیقی معنوں میں جمہوری پارٹی بن کر ابھرے گی۔ اےک انٹروےو مےں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی ختم نہیں ہو رہا بلکہ پارٹی انتخابات میں مصروف ہے اور پارٹی انتخابات کے بعد پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی طوفان آنیوالا ہے۔ وقت آگےا ہے کہ پاکستان کے نوجوان ملک کو بچانے کےلئے آگے آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن