• news

عراق نے روس کے ساتھ چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کادفاعی معاہدہ منسوخ کردیا

بغداد (بی بی سی) عراقی حکومت کے ایک مشیر نے بتایا ہے کہ عراقی حکومت نے بدعنوانی کے شبہات کی وجہ سے روس کے ساتھ چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ وزیراعظم نورالمالکی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ وزیراعظم نے اس معاہدے سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہی طے پایا تھا، اس معاہدے کے تحت عراق کو روس سے جنگی ہیلی کاپٹر اور میزائل خریدنا تھے۔ عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے اسلحے کی خرید کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نورالمالکی جب روس کے اپنے د ورے سے واپس آئے تو انہیں اس کے معاہدے میںبدعنوانی کا شبہ ہوا تھا، اس لئے انہوں نے اس پورے معاہدے کا جائزہ لینے کافصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن