• news

2010ءکے دوران صرف 20 ارب ڈالر کی برآمدات ‘ پاکستان 67 ویں نمبر پر رہا

فیصل آبا د (آئی این پی) ما لی سال 2010ءکے دوران ایکسپورٹرز مما لک کی ٹو ٹل ایکسپورٹ 15 ہزار ارب ڈا لر رہی جبکہ پا کستان صرف20ارب ڈالرکی مختلف اشیاءایکسپورٹ کر کے 67 ویں نمبر پر رہا۔ تفصیلات کے مطا بق دنیا بھر کے 227مما لک اپنی مختلف اشیاءکی ایکسپورٹ مختلف مما لک میں کر رہے ہیں، مالی سال 2010ءمیں ایکسپور ٹ ممالک کی ٹوٹل ایکسپورٹ15 ہزار ارب ڈالر رہی، چین 1506ارب ڈالرکے ساتھ سر فہرست، جر منی 1337ارب ڈالرکے ساتھ دوسرے، امر یکہ 1270ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے، جاپان 765ارب ڈا لر، فرانس509 ارب ڈالر، شما لی کو ریا466ارب ڈالر، اٹلی458، ہا لینڈ451،کینیڈا407، انگلینڈ406، ہا نگ کانگ383روس377، سنگا پور351،میکسیکو303، بلجیم279،تائیوان275، سپین 268، سعودی عرب235، سوئٹزرلینڈ 233، آئر لینڈ211، ملائیشیا 210، بھارت نے201 ارب ڈالر کے ساتھ2ً2ویں پو زیشن حا صل کی، برا زیل200،متحدہ عرب امارات196،تھا ئی لینڈ191ارب ڈالر کے ساتھ25ویں نمبر پر رہا جبکہ پا کستان نے صرف20ارب ڈا لر کی مختلف اشیاءدوسرے مما لک کو ایکسپور ٹ کیںجن میں 14فیصد حصہ صرف ٹیکسٹائل مصنو عا ت کا ہے۔ پا کستان کی مصنوعات پر پیداواری لا گت بہت زیادہ ہے۔ اسی لئے پا کستان کی ایکسپورٹ انتہا ئی کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن