• news

رواںمالی سال کی پہلی سہ ما ہی، سپورٹس گلوز کی ایکسپورٹ میں 34فیصد اضافہ

ّفیصل آبا د (آئی این پی) رواںمالی سال کی پہلی سہ ما ہی میںسپورٹس گلوز کی ایکسپورٹ میں 34فیصد اضافہ رےکارڈ کےا گےا ۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ما ہ میںسپورٹس گلوز کی ایکسپورٹ 22 لاکھ 20 ہزار ڈالر تھی جو رواں ما لی سا ل کے پہلے تین ماہ کے دوران 34 فیصد اضافے کے ساتھ 33لاکھ75ہزار ڈالرہو گئی۔ گزشتہ ما لی سال کے پہلے تین ماہ میں 6ہزار 100 درجن سپورٹس گلوز ایکسپورٹ ہوئے تھے اور رواںما لی سال اسی عرصہ میں 24فیصد اضا فے کے ساتھ7ہزار900درجن سپورٹس گلوز ایکسپورٹ کئے گئے۔ گلوز ایسوسی ایشن کے مطا بق بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈ نگ کم ہونے سے سپورٹس گلوز کی ایکسپورٹ میں اضا فہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن