لائرز ورلڈ کپ کرکٹ آئندہ سال بھارت میں کھیلا جائیگا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) لائرز ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ سال 12 اکتوبر 2013ءسے بھارت کے شہر نئی دہلی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ‘ زمبابوے ‘ آئرلینڈ ‘ بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پہلا ورلڈکپ 2008ءمیں حیدرآباد بھارت میں ہوا تھا ۔