سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیدی
ہمبنٹوٹا (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں تین صفر کی واضح برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بارش سے متاثرہ میچ میں 32 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا سکی۔ برینڈن میکولم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مینڈس نے 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے چندی مل نے 43 اور کمار سنگاکارا نے 42 رنز بنائے۔ سیریز کا آخری میچ 12 نومبر کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہو گا۔