• news

پاکستانی سٹارعلی ظفر بھارت میں تیسرے مشہور گلوکار

ممبئی (نیٹ نیوز)پاکستانی گلوکار اور موسیقار علی ظفر بھارت میں تیسرے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار بن گئے۔پاکستانی گلوکار بھارتی موسیقی کے افق پر چھا گئے۔سٹار آف ٹومارو کا اعزاز حاصل کرنے والے علی ظفر کی آواز اور ا نداز پڑوسی ملک میں شائقین موسیقی کو بیحد بھا گیا۔ موسیقی کو ایک نئے آہنگ سے روشناس کرا نے والے پاکستانی سٹار نے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی اپنی آواز کے جاود سے بھارتی شائقین موسیقی کے دل موہ لیے، چند سال بھی نہ ہوئے کہ انہیں گلوکاری میں لیجینڈ ججگیت سنگھ اور بھمسن جوشی کے بعد تیسرے سب سے زیادہ سنے جانے والے سنگیت کار کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ بھارتی میگزین سروے کے مطابق نوجوان گلوکار و موسیقار علی ظفر نے اپنی شخصیت اور آواز کو بھارتی نوجوانوں کے لیے سنگیت کاروں کی ایک لمبی فہرست میں آئیڈیل بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن