• news

صوفی میوزک فیسٹیول : سائیں ظہور صنم ماروی و دیگر نے پرفارم کیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے زیراہتمام چار روزہ صوفی میوزک فیسٹیول رفیع پیر کلچرل سنٹر میں جاری ہے۔ گذشتہ روز سائیں ظہور، صنم ماروی، عمران عزیز میاں قوال، پپو سائیں ڈھولیا، تاج بلادی، محمود قوال اور منصور ملنگی نے پرفارم کیا۔ آج فیسٹیول کے آخری روز ثریا خانم، رضوان معظم، غلام محمد چاند، میاں مینی، کرشن لعل بھیل اور جمال الدین فقیر پرفارم کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن