• news

مصباح الحق نے شاہد آفریدی کے کہنے پر سیمی فائنل میں سست بیٹنگ کی تھی: سرفراز نواز

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ 2011ءکے کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین سیمی فائنل کے فکس ہونے کے حوالے سے برطانوی صحافی کا انکشاف بروقت نہیں، اگر کوئی ایسی بات تھی تو انہیں میچ کے فوراً بعد یہ انکشاف کرنا چاہئے تھا۔ آئی سی سی کو تحقیقات کرنی چاہئیں۔ ”نوائے وقت“ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی کو متعلقہ بکی کیخلاف ضرور کیس دائر کرنا چاہئے۔ ورلڈکپ 2011ءکے بعد یہ سنا جا رہا تھا کہ اس میچ پر 2 ارب روپے کا جوا کھیلا گیا اور سیمی فائنل ہارنے پر 10 ارب روپے پاکستان کے حصے میں آئے۔ مصباح الحق نے میرے ساتھ ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ سیمی فائنل میں آفریدی نے مجھے سلو کھیلتے ہوئے آخر تک کھیلنے کی ہدایت کی تھی۔سری لنکا اور بھارت کے درمیان فائنل ضرور فکس لگتا تھا۔ آئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز سب ملے ہوتے ہیں۔ ان کے بغیر فکسڈ میچز کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوتے۔ اگر شروع دن سے سخت ایکشن لیا جاتا تو آج ہمارے تین کھلاڑیوں کو برطانوی جیل سے سزا نہ بھگتنا پڑتی۔

ای پیپر-دی نیشن