اردن، خفیہ ادارے کے سابق سربراہ کو 13سال قید
عمان (رائٹرز) اردن کے جاسوس ادارے کے سابق سربراہ کو کرپشن کے کیس میں 13سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جنرل (ر) محمد الدہابی جو 2005ءسے 2009ءتک جاسوس ایجنسی کے سربراہ رہے انکے خلاف کالے دھن کو سفید بنانے، خوردبرد اور اختیارات کے غلط اسعمال کے لزامات ثابت ہوئے، انہیں 30ملین ڈالر کی رقم واپس کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ اردن میں پہلی بار سیاسی اشرافیہ کے ایک رکن کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ الدہابی کو فروری میں گرفتاری کیا گیا تھا۔ شاہ عبداللہ ثانی کی جانب سے اقدامات عرب نوجوانوں کی تحریک کے تناظر میں اہمیت کے حامل ہیں۔