پی سی بی کے زیراہتمام لیول تھری، فور کوچنگ کورس شروع
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول تھری اور فور ہائی پرفارمنس کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز لیول تھری میں 26 اور لیول فور میں 18 شرکا نے حصہ لیا۔ لیول تھری کوچنگ کورس پاکستان میں دوسری جبکہ لیول فور پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ 16 نومبر تک جاری رہنے والے لیول تھری کوچنگ کورس میں حصہ لینے والے شرکا میں اعجاز احمد، سلیم جعفر، منظور الہی، عطا الرحمان، نوید انجم، اعجاز احمد جونیئر، ندیم خان (ٹیسٹ کرکٹر)، مجاہد جمشید، عمران عباس، اطہر لیئق (انٹرنیشنل کرکٹر) اقبال امام، جاوید حیات (فرسٹ کلاس کرکٹر)، کامران خان، طاہر محمود، مسرور حسین، تنویر شوکت، سجاد عباسی، عبدالمجید، ندیم اقبال، طاہر محمود، رحمت گل، راحت عباس، ایاز اکبر، ثاقب فقیر، حاجرہ سرور اور شوکت خان شامل ہیں۔ پاکستان میں لیور فور کوچنگ کورس پہلی مرتبہ ہو رہا ہے جس میں 18 شرکاءشریک ہیں جن میں راشد لطیف، عاقب جاوید، ہارون رشید، محسن کمال، جلال الدین، اعظم خان، وسیم حیدر، منصور رانا، سجاد اکبر، شاہد انور، علی ضیائ، شوکت مرزا، صبیح اظہر، عمر رشید، شاہد اسلم، محتشم رشید، عبدالرحمان اور تیمور اعظم شامل ہیں۔