• news

تیسری جماعت کی طالبہ نے ملی یکجہتی کونسل کی کانفرنس میں عربی تقریر کرکے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد (ثناءنیوز) ملی یکجہتی کونسل کے تحت عالمی اتحاد امت کانفرنس میں تیسری جماعت کی معصوم طالبہ آسیہ ناصر نے مسلمانوں سے اپنی قوت کو یکجا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اس کم عمر طالبہ نے کانفرنس میں عربی میں تقریر کرکے سب کو حیران کر دیا۔ اسے دیگر طالبات کے لئے رول ماڈل قرار دیا گیا۔ تیسری جماعت کی یہ طالبہ آسیہ عارف اپنی کتاب بھی لکھ رہی ہے۔ اپنی تقریر میں اس معصوم بچی میں قرآنی آیات اور احادیث نبویﷺ کا بھی حوالہ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن