مسلم لیگ (ن) اور ہمخیال کا سندھ میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنےکا فیصلہ
کراچی (اے پی اے+ آن لائن) مسلم لیگ ن اور ہم خیال گروپ کے صوبائی رہنماﺅں نے آئندہ انتخابات میں سندھ میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی رہائش گاہ پر دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ہم خیال گروپ سندھ کے صدر ارباب لطف اللہ نے کہا کہ بہت جلد دونوں جماعتوں کی طرف سے امیدواروں کے ناموں کو اتفاق رائے سے حتمی شکل دی جائے گی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم ضیاءکا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ عام انتخابات سے قبل گرینڈ الائنس تشکیل دیا جائے گا جبکہ مسلم لےگ (ن) اور مسلم لےگ (ہم خےال) نے پےپلز پارٹی مخالف تمام قوتوں کے ساتھ گرےنڈ الائنس بنانے کا عندےہ دے دےا ہے۔ اجلاس مےں ملک خصوصا سندھ مےں سےاسی صورتحال اور انتخابی اےڈجسٹمنٹ پر تفصےلی بات چےت ہوئی۔ اجلاس مےں گرےنڈ الائنس بنانے پر اتفاق اور سےٹ اےڈجسٹمنٹ کے اہم امور پر بھی تبادلہ بھی خےال کےا گےا۔