• news

چین 2013ءمیں ایک اور انسان بردار جہاز خلا میں بھیجے گا

بیجنگ (بی بی سی ڈاٹ کام) چین کے سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے چین اپنا اگلا خلائی مشن جون 2013ءمیں خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس پروگرام کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا عملہ دو مردوں اور ایک خاتون پر مشتمل ہو گا۔ 2003ءمیں روس اور امریکہ کے بعد چین کسی انسان کو خلا میں بھیجنے والا تیسرا ملک بن گیا تھا۔ یہ منصوبہ شین ژو نائن نامی خلائی جہاز کی پرواز کے بعد شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ جہاز اس سال جون میں زمین لوٹا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن