بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل بچوں کےساتھ زیادتی کی رپورٹ کے سکینڈل پر مستعفی
لند ن (آن لائن) بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل جارج اینٹ وسل نیوز نائٹ کے بچوں کے ساتھ زیادتی کی رپورٹ پر اٹھ کھڑے ہونے والے سکینڈل کے بعد مستعفی ہو گئے ہیں۔انھوں نے بی بی سی کے دفتر کے باہر ایک بیان میں کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ عزت مندانہ انداز سے مستعفی ہونا ہے، اس سے قبل اینٹ وسل نے کہا تھا کہ نیوز نائٹ کی وہ رپورٹ نشر نہیں ہونی چاہیے تھی جس میں ان کے سابق ہمکار لارڈ میک الپائن کو ملوث کیا گیا تھا۔اس رپورٹ میں شمالی ویلز کے گھروں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔