• news

جاوید ہاشمی کو عصر کے وقت سیاسی روزہ توڑنے کا کفارہ الیکشن میں ادا کر نا پڑے گا: زعیم قادری

لاہور (پ ر) وزیراعلی کے معاون خصوصی زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی نے جس سیاسی جماعت میں ساری زندگی گزاری اب انہیں اسی سیاسی جماعت میں کیڑے نظرآرہے ہیں۔ جاوید ہاشمی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ جاوید ہاشمی ایک ایسا نادان شخص ہے جس نے عصر کے وقت اپنا سیاسی روزہ توڑا ہے جس کا کفارہ اب انہیں الیکشن میں ادا کرنا پڑے گا۔ جاوید ہاشمی پرانے پارلیمنٹیرین ہیں لیکن انہیں اتنا بھی نہیں پتا کہ گڈگورننس کا تعلق استعداد کے ساتھ ہوتا ہے، تعداد سے نہیں۔ زعیم قادری نے کہا کہ پنجاب حکومت میں گڈگورننس اور میرٹ کے جو معیار قائم کئے ہیں انہیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جیسے خود مختار اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے۔ جاوید ہاشمی اور ان کے نئے سیاسی مرشد کو آئندہ الیکشن میںاپنی حیثیت اور شہرت کا خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن